: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی،17مارچ(ایجنسی) ایم آئی ایم کے ممبر اسمبلی وارث پٹھان کو بدھ کو مہاراشٹر اسمبلی سے معطل کر دیا گیا کیونکہ انہوں نے 'بھارت ماتا کی جے' کا نعرہ لگانے سے انکار کر دیا. ایم آئی ایم پارٹی کے صدر اسد الدین اویسی نے آج کہا کہ مہاراشٹر اسمبلی سے وارث پٹھان کو معطل کرنے سے غلط مثال قائم ہوگی- اپنی پارٹی کے ممبر اسمبلی وارث پٹھان
کو معطل کئے جانے کے خلاف اویسی ان کی حمایت میں اتر آئے ہیں. اویسی نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ کسی کو نعروں کے لئے معطل کیا گیا ہے. اویسی نے پٹھان کی معطلی کو غلط ٹھہرایا. اویسی نے پی ایم مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم مودی بھی کہتے ہیں کہ وہ ہند وستانی آئین کی پیروی کرتے ہیں، تو اسی آئین میں کہاں لکھا ہے کہ کسی نعرے کو نہ لگانے پر کسی منتخب رکن کو معطل کر دیا جائے گا.